اسلام آباد۔9فروری (اے پی پی):قومی اسمبلی کے حلقہ این اے۔122 لاہور6 سے آزاد امیدوار سردارمحمد لطیف خان کھوسہ ایک لاکھ 17ہزار109ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے جاری غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار خواجہ سعد رفیق 77 ہزار907ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ اس حلقے میں ڈالے گئے ووٹوں کا تناسب40.45فیصد رہا۔











