اسلام آباد،9فروری (اے پی پی):قومی اسمبلی کے حلقہ این اے۔ 135 اوکاڑہ ۔1 سے مسلم لیگ ن کے امیدوار ندیم عباس 1 لاکھ 29ہزار 218 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان /ریٹرننگ آفیسر کی طرف سے جاری غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق آزادامیدوارملک محمد اکرم بھٹی 1لاکھ 6 ہزار 700 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔ اس حلقے میں ڈالے گئے ووٹوں کا تناسب 57.64 فیصد رہا۔











