حلقہ این اے15 مانسہرہ ۔تورغر  سے آزاد امیدوار شہزادہ محمد گستاسپ  خان ایک لاکھ 5ہزار249ووٹ لے کر کامیاب

35

اسلام آباد،9فروری  (اے پی پی):قومی اسمبلی کے حلقہ این اے15 مانسہرہ ۔تورغر  سے آزاد امیدوار شہزادہ محمد گستاسپ  خان ایک لاکھ 5ہزار249ووٹ لے کر کامیاب  قرار پائے۔

 الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے جاری غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار محمد نواز شریف 80 ہزار383ووٹ لے کر دوسرے  نمبر پررہے۔ اس حلقے میں  ڈالے گئے ووٹوں کا تناسب38.38فیصد رہا۔