اسلام آباد۔9فروری (اے پی پی):قومی اسمبلی کے حلقہ این اے۔ 55 راولپنڈی۔ 4 سےمسلم لیگ( ن )کے امیدوارابرار احمد 78 ہزار 542 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان /ریٹرننگ آفیسر کی طرف سے جاری غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق آزادامیدوار محمد بشارت راجہ 67 ہزار 101 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ اس حلقے میں ڈالے گئے ووٹوں کا تناسب 39.99فیصد رہا۔











