اسلام آباد۔9فروری (اے پی پی):قومی اسمبلی کے حلقہ این اے ۔146 خانیوال۔ 3سے آزاد امیدوار ظہور حسین قریشی ایک لاکھ12ہزار666ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان /ریٹرننگ آفیسر کی طرف سے جاری غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار پیر محمد اسلم بودلہ صدیقی ایک لاکھ 4 ہزار739ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ اس حلقے میں ڈالے گئے ووٹوں کا تناسب53.85فیصد رہا۔
ڈیسک،حبیب شاہ











