اسلام آباد،09فروری(اے پی پی):قومی اسمبلی کے حلقہ این اے۔182لیہ2سےآزاد امیدواراوایس حیدر جکڑ ایک لاکھ41ہزار869ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے جاری غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار سید محمد ثقلین بخاری ایک لاکھ 18 ہزار654ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ اس حلقے میں ڈالے گئے ووٹوں کا تناسب60.22فیصد رہا۔











