پی پی 159سے مسلم لیگ(ن)کی امیدوار مریم نواز کامیاب

15

لاہور،9فروری  (اے پی پی):پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 159سے مسلم لیگ (ن) کی امیدوار مریم نواز23598ووٹ لے کر کامیاب قرار پائیں ۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان /ریٹرننگ آفیسر کی طرف سے جاری غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق آزاد امیدوار مہر شرافت علی21491ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ اس حلقے میں ڈالے گئے ووٹوں کا تناسب36.55فیصد رہا۔