اسلام آباد۔9فروری (اے پی پی):قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 98فیصل آباد 4سے پاکستان مسلم لیگ(ن)کے امیدوار چوہدری محمد شہباز بابر ایک لاکھ 19ہزار 443 ووٹ لے کرکامیاب قرار پائے ۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان /ریٹرننگ آفیسر کی طرف سے جاری غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق آزاد امیدوار ممتاز احمد ایک لاکھ 5ہزار 434ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ اس حلقے میں ڈالے گئے ووٹوں کا تناسب50.79 فیصد رہا۔











