اسلام آباد،9فروری(اے پی پی):قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 239 کراچی سائوتھ ون سے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کے امیدوار سردار نیبل احمد گبول 40 ہزار 77 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان /ریٹرننگ آفیسر کی طرف سے جاری غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق آزادامیدوار محمد یاسر 37ہزار 234 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ اس حلقے میں ڈالے گئے ووٹوں کا تناسب 31.22 فیصد رہا۔











