اسلام آباد۔9فروری (اے پی پی):قومی اسمبلی کے حلقہ این اے68 منڈی بہائو الدین ون سے آزاد امیدوار حاجی امتیاز احمد ایک لاکھ 66 ہزار 93 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان /ریٹرننگ آفیسر کی طرف سے جاری غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار مشاہد رضا 70 ہزار 926ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ اس حلقے میں ڈالے گئے ووٹوں کا تناسب 50.01 فیصد رہا۔











