اسلام آباد۔9فروری (اے پی پی):قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 95فیصل آباد 1سے آزاد امیدوار علی فضل ساہی ایک لاکھ44ہزار761ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ، الیکشن کمیشن آف پاکستان /ریٹرننگ آفیسر کی طرف سے جاری غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار آزاد علی تبسم 93ہزار 938ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے، اس حلقے میں ڈالے گئے ووٹوں کا تناسب55.41 فیصد رہا۔











