قومی اسمبلی کے حلقہ این اے۔170 رحیم یار خان 2 سے آزاد امیدوار میاں غوث محمد ایک لاکھ 13 ہزار 684 ووٹ  لے کر کامیاب

18

اسلام آباد،10فروری(اے پی پی):قومی  اسمبلی کے حلقہ این اے۔170 رحیم یار خان 2سے آزاد امیدوار میاں غوث محمد  ایک لاکھ 13 ہزار 684 ووٹ  لے کر کامیاب قرار پائے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کئے گئے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار شیخ فیاض الدین 78 ہزار 615  ووٹ لے کر  دوسرے نمبر پر  رہے ۔یہاں پر ڈالے گئے ووٹوں کی شرح 49.21 فیصد رہی۔