اسلام آباد، 13 فروری (اے پی پی ):پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی سیاسی عدم استحکام نہیں چاہتی، سیاسی بحران سے بچنے کے لیے حکومت سازی میں تعاون کریں گے۔
اسلام آباد میں پاکستان پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہمارا اصولی فیصلہ ہوا کہ ملک کو بحران سے نکالنا ہے،پاکستان کا ساتھ دینا ہے پاکستان کومستحکم بنانا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں سیاسی استحکام قائم کرنے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دیں گے، جو دوسری سیاسی جماعتوں سے رابطے کرے گی۔