فیصل چوک مال روڈ لاہور کے شہداء کی یاد میں دعائیہ تقریب کا انعقاد

25

 

لاہور، 13 فروری ( اے پی پی ): سنٹرل پولیس آفس کی یادگار شہدا پر فیصل چوک مال روڈ لاہور کے شہداء کی یاد میں دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے 13فروری 2017کو فرض کی راہ میں قربان ہونے والے شہداء کو خراج تحسین پیش کیا۔ڈی آئی جی کیپٹن (ر) سید احمد مبین اورایس ایس پی زاہدگوندل سمیت دیگر شہداء کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی گئی۔

 آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈی آئی جی کیپٹن (ر) سید احمد مبین اورایس ایس پی زاہدگوندل سمیت تمام شہداء فرض کی راہ میں جانیں قربان کرکے ہمیشہ کیلئے زندہ جاوید ہوگئے ہیں۔ پنجاب پولیس اپنے بہادر شہداء کی لازوال قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔

سنٹرل پولیس آفس کے تمام افسران یادگار شہدا پر منعقدہ تقریب میں موجود تھے۔