ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک ، بالائی علاقوں میں شدید سرد رہےگا؛محکمہ موسمیات

9

اسلام آباد، 14 فروری (اے پی پی ):محکمہ موسمیات کے مطابق  آئند ہ چوبیس  گھنٹوں کے دوران  ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد رہے گا ۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے  دوران بھی ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی اضلاع میں شدید سرد رہا  تاہم کراچی اور گردو نواح میں چند مقا مات پر بوندا باندی ہوئی۔

آج ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت  کے مطابق لہہ میں منفی 10، اسکردو منفی 07، کا لام منفی06،گوپس، استورمنفی 05،گلگت، بگروٹ منفی 04 ،سری نگر اور ہنزہ میں منفی 03 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔