بالائی علاقوں میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری کا امکان،محکمہ موسمیات

30

اسلام آباد،20فروری(اے پی پی):آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران محکمہ موسمیات نے گلگت بلتستان،کشمیر اورملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ مزید بارش اور پہاڑوں پربرفباری کا امکان ظاہر کیا ہے تاہم ملک کے دیگر بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد رہے گا۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخوا ،کشمیر،اسلام آباد،خطہ پوٹھوہار،شمال مشرقی پنجاب اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش  چراٹ میں اٹھہتر ( 78)، راولاکوٹ انہتر (69)، مظفر آباد اڑسٹھ (68)،گڑھی دوپٹہ تریسٹھ (63)، دیر چھپن (56)، سیدو شریف چالیس(40)، پاراچنار سینتیس (37)،مری پینتیس (35)،سکردو  بتیس(32) اور اسلام آباد اور راولپنڈی ستائیس (27) ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔کالام میں سولہ اعشاریہ پانچ، دروش 12، مالم جبہ 08، چترال 7.6 جبکہ مری میں 0.5 انچ برفباری ریکارڈ ہوئی۔

آج ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت کے مطابق لہہ منفی09، کالام منفی 08 ،استور،گوپس،مالم جبہ منفی05،اسکردو اور بگروٹ میں منفی 03 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔