اسلام آباد،21 فروری(اے پی پی):آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد اورشام/رات میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔ تاہم گلگت بلتستان ، کشمیر اورملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سردرہا۔ تاہم بالائی خیبر پختونخوا ،کشمیر اورشمال مشرقی پنجاب میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی۔
سب سے زیادہ بارش خیبر پختونخوا میں کاکول میں 11،بالاکوٹ 06،پنجاب میں سیالکوٹ میں 08، ،مری04،کشمیر میں مظفرآباد 06، راولاکوٹ 05، کوٹلی 03، گڑھی دوپٹہ میں 02 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔ مری میں 1.5 انچ جبکہ راولاکوٹ میں ہلکی برفباری ریکارڈ ہوئی۔
آج ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت کے مطابق لہہ میں منفی14،کا لام منفی 13 ،استور منفی 09، اسکر دو منفی 06، گوپس منفی 05،مالم جبہ ، بگروٹ ، ہنزہ منفی 04،راولاکوٹ ، چترال، دیر منفی 03، مری اور گلگت میں منفی 02ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔