اسلام آباد،22فروری(اے پی پی):پاکستان سپر لیگ کے سیزن نو میں کوئٹہ گلیڈی ائیٹر اور اسلام آباد یونائیٹڈ کا میچ کے موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب اور چیرمین پی سی بی محسن نقوی کی دعوت پرچین،ترکیہ اور ایران کے قونصل جنرل کی میچ دیکھنے قذافی سٹیڈیم پہنچے۔
محسن نقوی نے چینی قونصل جنرل زاؤ شیرین،ترکیہ کے قونصل جنرل درمش باستوگ اور ایران کے قونصل جنرل مہران مواحد فرکا خیرمقدم کیا۔
چین، ترکیہ اور ایران کےقونصل جنرل نے محسن نقوی کو ایچ بی ایل پی ایس ایل 9 کے کامیاب انعقاد پرمبارکباد دی اور کہا کہ میچ کے لئیے شاندار انتظامات دیکھ کر بہت خوشی ہوئی۔ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کے میچوں سے امن اور محبت کا پیغام عام ہو رہا ہے جس سے ملک کا مثبت اثر دنیا بھر میں پہل رہا ہے۔