سکھر: ای ایس پی سٹی نے شہریوں سے چھینے جانے والے موبائلز برآمد کرکے مالکان کے حوالے کردئیے

14

 

سکھر،26فروری(اے پی پی): ای ایس پی سٹی سکھر کے آفس میں شہر سے مختلف وارداتوں میں شہریوں سے چھینے جانے والے موبائل ٹریسنگ کی مدد سے ریکیور کرکے مالکان کے حوالے کرنے کے سلسلے میں ایک تقریب منعقد کی گئی۔ 40 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے 39 چوری اور گم ہونے والے موبائل فونز برآمد کرکے مالکان کے حوالے کردئیے گئے ۔

 ایس ایس پی سکھر زبیر نظیر احمد شیخ کی ہدایت پر ای ایس پی سٹی محمد عامر شہزاد نے 40 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے 35 مسروقہ موبائل فونز اصل مالکان کہ حوالے کر دئیے۔ پولیس نے اطلاع اور ٹریسنگ کی مدد سے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 35 مسروقہ موبائل فونز برآمد کئے،مالکان نے مسروقہ موبائل برآمدگی پر انتہائی خوشی کا اظہارکرتے ہوئے پولیس کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور ایس ایس پی زبیر نظیر احمد شیخ اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا ۔