لاہور، 28 فروری (اے پی پی): کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت رمضان پیکیج و گھر کی دہلیز پر فراہمی بارے اجلاس منعقد ہوا۔کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے کہا کہ ڈورسٹیپ رمضان پیکیج میں آٹا،چینی،بیسن،گھی اور چاول شامل ہیں۔
کمشنر لاہور نے رمضان پیکیج اشیاء کی قیمت ،کوالٹی،وزن ،فراہمی کیلئے ٹرانسپورٹ کا تفصیلی جائزہ لیا اور فراہم کردہ ڈیٹا سے مستحقین سے رابطہ،تصدیق اور مسنگ کو چیک کرنے کی کارکردگی و پلان کا بھی جائزہ لیا۔
کمشنر لاہور نے کہا کہ رمضان پیکیج ڈورسٹیپ فراہمی لاہور ڈویژن میں 10لاکھ 10ہزار 146مستحقین کو فراہم کی جائے گی۔لاہور میں 4لاکھ58ہزار 230مستحقین کے فراہم کردہ ڈیٹا سے رابطہ اور چھان بین کی جارہی ہے جبکہ قصور میں 43ہزار 924,شیخوپورہ58ہزار193،ننکانہ میں 32ہزار افراد کی تصدیق مکمل ہوچکی ہے۔
کمشنر لاہور کو بریفننگ میں بتایا گیا کہ فراہم کردہ ڈیٹا کی تصدیق اہم ترین مرحلہ ہے۔پولیو و ریونیو ٹیمیں فیلڈ میں تصدیق کررہی ہیں۔
کمشنر لاہور نے کہا کہ مسنگ رابطہ نمبرز۔مسنگ ایڈریسز کو شناختی کارڈ نمبرز اور مینول طریقے سے معلوم کیا جائے۔ تمام اضلاع اپنی ضرورت کیمطابق مجسٹریٹس کی تعداد بڑھا سکتے ہیں۔
پرائس کنٹرول میں مجسٹریٹس کی غفلت۔سستی اور نااہلی پر زیرو ٹالرنس ہے۔اجلاس میں ڈی سی لاہور رافعہ حیدر،ایڈیشنل کمشنر عبدالسلام عارف۔ایڈشنل کمشنر حامد ملہی کی شرکت۔تمام اضلاع کے ڈی سیز کی بذریعہ ویڈیولنک شرکت کی۔