ملک کو معاشی اور سیاسی بحران سے نکالنے کیلئے تمام جماعتیں اپنا کردار ادا کریں،احسن اقبال

12

اسلام آباد،29 فروری(اے پی پی):مسلم لیگ(ن) کے نو منتخب رکن قومی اسمبلی احسن اقبال نے کہا ہے کہ تمام جماعتوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ ملک کو معاشی اور سیاسی بحران سے نکالنے میں اپنا کردار ادا کریں۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں اے پی پی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک کو بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے جن میں سرفہرست معاشی مسائل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو قرضوں کی دلدل سے نکالنے کے لئے ضروری ہے کہ ہم اپنی برآمدات کو بڑھائیں۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو ملکی ترقی کے دھارے میں لانے کے لئے ضروری ہے کہ ان کے لئے بہت سے کاروباری مواقع مہیا کئے جائیں۔

احسن اقبال نے کہا کہ کوئی ایک پارٹی ملک کو بحرانوں سے نہیں نکال سکتی، تمام سیاسی جماعتیں اپنی اپنی جگہ اس میں کردار ادا کر سکتی ہیں ۔