لاہور، 29 فروری (اے پی پی): لاہور انتظامیہ نے لاہور کے صوبائی اراکین اسمبلی سے ملاقات کی۔کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا اور سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے لاہور شہر سے حکومتی صوبائی اراکین اسمبلی کو خوش آمدید کہا۔
اجلاس میں صوبائی اراکین اسمبلی سلمان رفیق،خواجہ عمران نذیر،سمیع اللہ خان،غزالی سلیم بٹ،شہباز علی کھوکھر،ملک محمد وحید،ملک فیصل ایوب کھوکھر،ملک خالد پرویز کھوکھر،عرفان شفیع کھوکھر نے شرکت کی۔
اجلاس میں ڈی سی لاہور رافعہ حیدر،ڈی آئی جی آپریشنز علی ناصر رضوی،ایڈیشنل کمشنر عبدالسلام عارف،ڈی جی پی ایچ اے طاہر وٹو،ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ جاوید رشید،ایم ڈی واسا غفران احمد،ڈپٹی سی ای او فہد احمدسمیت ایل ڈی اے،ٹیپا و دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی۔
کمشنر لاہور نے کہا کہ شہری امور کے حل کیلیے پارلیمینٹیرینز رہنمائی کریں انتظامیہ کے تمام محکمے حل کریں گے۔ کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے کہا کہ لاہور کے تمام امور پر انتظامیہ اور پارلیمنٹیرینز ملکرکام کریں گے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر پارلیمینٹیرینز کی مدد سے رمضان پیکیج کی ڈور سٹیپ فراہمی کرینگے۔صوبائی اراکین اسمبلی نے ترقیاتی کاموں، امن و امان، میونسپل سہولیات، سیوریج، صفائی اور تجاوزات کے حوالے سے شہری امور پر تبالہ خیال کیا۔











