سابق نگران صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم کے دورہ وزارت کے 400 دن پر ایک شاندار تقریب کا انعقاد

50

لاہور, 29 فروری(اے پی پی): پاکستان سوسائٹی آف انٹرنل میڈیسن کی جانب سے سابق نگران صوبائی وزیر صحت و سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم کے دورہ وزارت کے 400 دن پر ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا۔

سابق صوبائی وزیر صحت و سوشل ویلفیئراینڈ بیت المال پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ انتہائی شاندار تقریب کے انعقاد پر پاکستان سوسائٹی آف انٹرنل میڈیسن کا بہت شکریہ ادا کرتا ہوں۔ پنجاب کی عوام کی خدمت کرنے میں ہمیشہ مددگار ثابت ہونے پر اللہ تعالیٰ کا بے حد شکریہ ادا کرتا ہوں۔ سیکرٹری صحت علی جان خان اور سیکرٹری سوشل ویلفیئر ظہور حسین چھوٹے بھائیوں کی طرح عزیز ہیں۔

 پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا کہ معاشرے میں مثبت تبدیلی لانے کیلئے انسان کو ہمیشہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ رشتوں کی مضبوطی کیلئے ہمیں ایک دوسرے کی خوبیاں کو جاننا چاہئے۔

سیکرٹری محکمہ صحت پنجاب علی جان خان نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اگر میرے اختیار میں ہو تو پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم جیسا بننا چاہتا ہوں۔ ہم نے پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم کی شخصیت سے بہت کچھ سیکھا ہے۔ علی جان خان نے کہا کہ سید محسن نقوی کی قیادت میں پنجاب کی نگران حکومت نے شاندار فرائض سر انجام دیئے ہیں۔