سہارا فار لائف ٹرسٹ کے زیراہتمام سالانہ فنڈ ریزنگ ڈنر کا انعقاد

65

لاہور، یکم مارچ (اے پی پی):  پاکستان کے معروف سوشل ورکر ابرارالحق کی آرگنائزیشن سہارا فار لائف ٹرسٹ کی فنڈرزیزنگ کے لئے مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔جس میں ڈاکٹرز، صحافتی برادری، کاروباری شخصیات، سرونگ و ریٹائرڈ پاک آرمی و پولیس کے آفسروں سمیت شہر کی مشہور و معروف سماجی و سیاسی شخصیات تشریف لائیں۔ امریکی صدر جوبائیڈن کے ایڈوائزر شاہد خان سمیت غیرملکی شخصیات نے شرکت کی۔چیئرمین سہارا فارلائف ٹرسٹ نے معزز مہمانوں سے اپنی زکوۃ سہارا فار لائف ٹرسٹ کے لئے دینے کے ساتھ ساتھ، سہارا فارلائف ٹرسٹ کےفیوچر پروجیکٹ جو کی ہنگامی بنیادوں پر شروع کیا جا رہا ہے۔ ابرارالحق نے کہا کہ صغراں شفیع میڈیکل کمپلیکس نارووال میں دل کے مریضوں کی ہارٹ سرجری کے لئے یونٹ بنایا جارہا ہے۔اس کےلئے اپنی زکوۃ، صدقات، خیرات اور عطیات جمع کروانے کی اپیل کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ لاہور میں صغراں شفیع میڈیکل کمپلیکس کے لئےزمین کا عطیہ دینے کے لئے مخیر حضرات سےاپیل کی گئی۔ابرارالحق چیئرمین سہارا فارلائف ٹرسٹ کی اپیل پر وہاں موجود مخیرحصرات نے دل کھول کر عطیات دیئے اور چیئرمین سہارا فارلائف ٹرسٹ ابرارالحق نے آنے والے معزز مہمانوں کو مزیدبتایا کہ صغراں شفیع میڈیکل کمپلیکس نارووال میں 60 لاکھ مریضوں کاعلاج ممکن ہواہے۔ سہارا یونیورسٹی کا قیام عمل لایا جاچکا ہے۔ سہارا میڈیکل کالج، سہارانرسنگ کالج، دی سہارا کالج ، سہارا نرسنگ کالج پسرور کے مختلف شعبہ جات میں 6 ہزار سے زائد طلباء و طالبات زیر تعلیم ہیں۔جن میں سینکڑوں طلباء و طالبات کو وہاں پر مفت تعلم دینے کی سہولیات میسر کی گئی ہیں اور یہ سب کچھ آپ کے تعاون سے ممکن ہوا ہے۔ جو آپ نے زکوۃ،صدقات،خیرات کی صورت میں  سہارافارلائف ٹرسٹ لئے عطیات جمع کروائے ہیں اسی سے ہی سب ممکن ہورہا ہے۔ابرارالحق نے کہا کہ نشاءاللہ آپ کے تعاون سے یہ سفر جاری و ساری رہے گا.ڈی آئی جی پنجاب پولیس محبوب اللہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ نیکی کا کام ہے اور ایسے ادارے جو نیکی کا کام کرہے ہوتے ہیں وہ عوام کے تعاون کے بغیر نہیں چل سکتے اس لیے لوگوں کو چاہیے کہ ایسے اداروں سے بھرپور تعاون کریں۔