جڑواں شہروں راولپنڈی اسلام آباد میں بارش،پاکستان سپر لیگ میچز متاثر ہونے کا خدشہ

24

راولپنڈی، مارچ  02 ( اے پی پی): جڑواں شہروں راولپنڈی اسلام آباد میں بارش، اور پاکستان سپر لیگ میچز متاثر ہونے کا خدشہ محکمہ موسمیات کی دن بھر بارش جاری رہنے کی پیش گوئی کردی ہے۔پی ایس ایل کے جاری نویں ایڈیشن کے راولپنڈی میں ہونے والے دونوں میچز بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے پہلے میچ کا ٹاس دوپہر ڈیڑھ بجے ہونا تھا جو کہ آوٹ فیلڈ گیلی ہونے کی وجہ سے تا حال نا ہوسکا۔پہلا میچ پنڈی اسٹیڈیم میں دوپہر دو بجے لاہور قلندرز اور پشاور زلمی  کے درمیان ہوگا۔شائقین کرکٹ نے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کا رخ کر لیا، شائقین کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ وہ اپنے سپر سٹارز کو گراؤنڈ میں کھیلتا دیکھ سکیں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام کے مطابق موسم کی صورتحال کے مطابق پچ اور گراؤنڈ کی انسپیکشن کی جائے گی ٹاس نہ ہوا تو شائقین کرکٹ کو ٹکٹ کے پیسے ریفنڈ کیے جائیں گے جبکہ ٹاس ہونے کی صورت میں ٹکٹ کے پیسے ریفنڈ نہیں ہونگے۔دوسرا میچ شام سات بجے اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔ بارش کے باعث میچ منسوخ ہونے کی صورت میں دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دیا جائے گا۔