نومنتخب وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ پہنچ گئے

22

 

پشاور،2 مارچ(اے پی پی): نو منتخب وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور اپنی حلف برداری کے فوری بعد وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ پہنچے۔

اس موقع پر چیف سیکرٹری ، انسپکٹر جنرل پولیس اور وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری نے انکا استقبال کیا جبکہ پولیس کے چاق و چوبند دستے نے وزیر اعلیٰ کو گارڈ آف آنر  پیش کیا۔

 وزیر اعلیٰ سے ان کے دفتر میں صوبائی حکومت کے اعلیٰ حکام نے ملاقات کی اور وزیر اعلیٰ کو وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ کے امور سے متعلق مختصر بریفنگ دی ۔