سیالکوٹ؛ماہ رمضان میں مستحقین کو مفت راشن کی فراہمی شروع

44

 

سیالکوٹ ،4مارچ (اے پی پی):وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے ماہ رمضان میں مستحقین کو مفت  راشن کی  فراہمی شروع کر دی گئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ  محمد ذوالقرنین اور اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ غلام سرور نے اپنی نگرانی میں شہر کے مختلف علاقوں میں  رجسٹرڈ افراد کو راشن ان کے گھروں تک پہنچایا۔

 ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ  محمد ذوالقرنین نے چاروں اسسٹنٹ  کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ راشن فراہمی آپریشن میں کسی قسم کا تعطل نہیں آنا چاہیے ،راشن کی  پیکنگ اور تقسیم کا عمل دن رات جاری رکھا جائے۔