ملتان05، مارچ (اے پی پی ):وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ویسٹ منیجمنٹ کمپنی ملتان کی “ستھرا پنجاب” مہم بھرپور انداز میں جاری ہے اس سلسلے میں شہر کے مرکزی چوکوں اور رہائشی علاقوں میں گرینڈ آپریشن کلین اپ کا آغاز کردیا گیا ہے گزشتہ روز چیف ایگزیکٹو آفیسر ویسٹ منیجمنٹ کمپنی شاہد یعقوب کی ہدایت پر گول باغ چوک پر صفائی آگاہی ریلی نکالی گئی۔ریلی میں کمپنی افسران اور سول سوسائٹی نے شرکت کی جبکہ ڈپٹی منیجرز کرن اور فریحہ کی نگرانی میں ٹیم نے اگاہی میٹیریل بھی تقسیم کیا۔قبل ازیں چیف ایگزیکٹو آفیسر شاہد یعقوب نے مختلف علاقوں کا ہنگامی دورہ کیا اور بریفنگ لی۔شاہد یعقوب کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر شہر کا کونہ کونہ صاف کیا جارہا ہے جبکہ ویسٹ منیجمنٹ کمپنی اپنی حدود سے باہر بھی عوامی مفاد میں صفائی خدمات سرانجام دے رہی ہے۔شاہد یعقوب کا کہنا تھا کہ ایک ماہ میں فلتھ ڈپوز اور ٹرانسفر سٹیشنوں کو مکمل صاف کیا جارہا ہے جبکہ آ گاہی مہم کے ذریعے عوام کو ستھرا پنجاب مہم میں صفائی کے حوالے سے شعور بھی دیا جارہا ہے۔