وزیراعظم محمد شہباز شریف سے سابق نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کی ملاقات

15

اسلام آباد،07مارچ  (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف سے سابق نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نےجمعرات کوملاقات کی اورنگران حکومت کے دور میں خارجہ امور میں ہوئی پیشرفت کے حوالے سے وزیراعظم کو تفصیلی بریفنگ دی۔ مطابق ملاقات میں سینیٹر اسحاق ڈ ار اور سید طارق فاطمی بھی موجود تھے۔ سابق نگران وزیر خارجہ نے نگران حکومت کے دور میں خارجہ امور میں ہوئی پیشرفت کے حوالے سے وزیراعظم کو بریفنگ دی۔وزیراعظم نے بطور نگران وزیر خارجہ  جلیل عباس جیلانی کی خدمات کو سراہا۔