نگہبان رمضان پروگرام کے تحت مستحقین میں بذریعہ سافٹ ویئر راشن تقسیم کیا جارہاہے؛اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ

99

سیالکوٹ،7 مارچ(اے پی پی ):اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ غلام سرور نے کہا ہے کہ نگہبان رمضان پروگرام کے تحت مستحقین میں بذریعہ سافٹ ویئر  راشن تقسیم کیا جارہاہے،تحصیل سیالکوٹ میں محکمہ ہیلتھ و ریونیو کی مدد سے کل 43400 مستحقین کی نشاندہی کی گئی ہے جبکہ 10000 مستحقین خاندانوں کی ویریفیکیش کی جا چکی ہے اور گزشتہ روز 200 راشن بیگز سافٹ لانچنگ کے ذریعے مستحقین کے گھروں تک پہنچایا گیا۔

اپنے ویڈیو پیغام میں اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ غلام سرور نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات کے مطابق نگہبان رمضان پروگرام کے سارے عمل کو صاف و شفاف اور میرٹ کو برقرار رکھنے کے لیے موبائل ایپ متعارف کروائی گئی ہے جس کی مدد سے مستحق کا شناحتی کارڈ سکین کیا جاتا ہے،مستحق کے فوڈ ہیمپر کو سکین کیا جاتا ہے اور آخر میں مستحق کی تصویر لی جاتی ہے۔ اس سارے عمل کا مقصد راشن مستحقین کی دہلیز تک باعزت اور باوقار طریقے سے پہنچانا ہے۔