کراچی،08 مارچ (اے پی پی ): اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے پاکستان فنانشل لٹریسی ویک کے پہلے ایڈیشن کے اختتام پر اسٹیٹ بینک میوزیم اور آرٹ گیلری میں ” نقد کے بغیر دنیا کا تصور ” کے موضوع پر پوسٹر ڈرائنگ مقابلے کا انعقاد کیا۔
مقابلے میں مختلف عمر کے بچوں اور اسٹیٹ بینک کے ملازمین نے شر کت کی اور اپنے خیالات اور تصورات پیش کئے ۔