جمہوریت برداشت اور آئین پر عمل کر نے کا نام ہے؛ اسپیکر پنجاب اسمبلی

16

 

لاہور، 9 مارچ (اے پی پی): اسپیکر پنجاب اسمبلی محمد احمد خان  نے کہا ہے کہ جمہوریت برداشت اور آئین پرعمل کرنے کانام ہے۔

پنجاب اسمبلی آمد پر سپیکر محمد احمد خان نے  صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ  ن لیگ اور اتحادی جماعتوں کی ایوان میں واضح اکثریت ہے اس لئےآصف علی زرداری کی جیت یقینی ہو گی۔انہوں نے کہا کہ  بطور قانون کے طالب علم اسمبلی کا توڑنا میرے لیے سیاہ ترین وقت تھا۔ ایک جعلی خط لہرا کر  عدم اعتماد کی تحریک کو لائے اور اسمبلی توڑ دی۔ اسمبلی توڑ کر  آئین کا قتل کیا گیا۔ انھوں نے کہا کہ ایوان صدر سمیت جتنی جمہوری جگہیں عوام کی مشکلات حل کرنے کے لئے ہیں۔