وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی سفیر نواف بن سعید احمد المالکی سے ملاقات

22

 

اسلام آباد،11مارچ (اے پی پی):وزیراعظم محمد  شہباز شریف نے پاکستان اور سعودی عرب  کے دو طرفہ تعلقات کو مفید،سٹریٹجک اور اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کرنے کو ترجیح قرار دیتے ہوئے  کہا ہے کہ روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کا دائرہ کار بڑھانے سے پاکستانی عازمین حج کو سہولت ملے گی۔

ان خیالات کااظہارانہوں نے پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید احمد المالکی سے گفتگوکرتےہوئے کیا جنہوں نے پیر کو یہاں ان سے ملاقات کی ۔ملاقات میں  وزیر اعظم نے خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی طرف سے ان کے  وزیراعظم کے عہدے پر دوبارہ انتخاب پر نیک خواہشات  کے اظہار پر شکریہ ادا کیا۔