سکھر؛ سید خورشید احمدشاہ اور اویس قادر شاہ آمدن سے زائد جائیداد بنانے کے ریفرنس کی سماعت 15 اپریل تک ملتوی

34

سکھر،14مارچ(اے پی پی):احتساب عدالت سکھر کے جج ناصرالدین شاہ کی عدالت میں آمدن سے زائد جائیداد بنانے کے ریفرنس کی سماعت ہوئی، پیپلزپارٹی کے ایم این اے سید خورشید احمدشاہ اور اسپیکر سندھ اسمبلی اویس قادر شاہ نے اپنے وکیل کی معرفت پیش نہ ہونے پر سکھر کی احتساب عدالت میں درخواست دائر کردی، ایم این اے خورشید شاہ اسلام آباد میں اجلاس میں ہیں اور اسپیکر سندھ اسمبلی اویس قادر شاہ اجلاس میں مصروف ہیں، اس لیے انہیں حاضری سے استثنیٰ دیا جائے،وکیل محفوظ اعوان نے درخواست میں استدعا کی۔

 عدالت نے ریفرنس کی سماعت 15 اپریل تک ملتوی کردی، نیب نے خورشید شاہ اور ان کے اہل خانہ کے خلاف 18 افراد کے خلاف 1 ارب 23 کروڑ روپے کا ریفرنس دائر کیا ہوا ہے۔