سکھر؛شہید صحافی جان محمد مہر قتل کیس کی سماعت 26مارچ تک ملتوی

3

سکھر،14مارچ(اے پی پی):سنیئر صحافی اینکر پرسن شہید جان محمد مہر کے قتل کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی کی عدالت میں اے ٹی سی کورٹ ون کے جج عبدالرحمن قاضی کے ہوئی، عدالت نے پولیس کی جانب سے ابتدائی رپورٹ پیش نہ کرنے اور تفتیشی افسر کے عدالت میں پیش نہ ہونے پر سماعت بغیر کارروائی کی26مارچ تک ملتوی کر دی گئی۔

سماعت کے دوران کیس میں گرفتار تینوں ملزمان کو سینٹرل جیل سے عدالت لایا گیا،مدعی فریق، صحافی برادری، وکلا اور فریقین کے اسٹیک ہولڈرز پیش ہوئے،پولیس نے عدالت میں رپورٹ پیش نہیں کی اور نہ ہی تفتیشی افسر پیش ہوئے۔جس پر عدالت نے شہید صحافی جان محمد مہر قتل کیس کی سماعت 26 مارچ تک ملتوی کردی۔