نارووال؛موسم بہار2024شجرکاری مہم کاآغاز

19

نارووال،14 مارچ (اے پی پی): ڈسٹرکٹ کمپلیکس نارووال میں موسم بہار2024شجرکاری مہم کاآغاز ہو گیا ہے ۔ڈپٹی  کمشنرسیدحسن رضا اورممبرصوبائی اسمبلی رانامنان خان نے فائیکس کےپودے لگائے۔

ڈپٹی کمشنرنارووال اورممبرصوبائی اسمبلی نے اس موقع پرکہاکہ درخت انسانی زندگی میں بنیادی اہمیت کے حامل ہیں جن کے بغیر زندگی کا تصور ممکن نہیں، درخت حیات کا سبب ہے اور ان کی حفاظت سے ہی زندگی قائم ہے،ضرورت اس امر کی ہے کہ زیادہ سے زیادہ درخت لگائے جائیں تاکہ آلودگی میں کمی ہو۔

ممبرپنجاب اسمبلی رانامنان نے کہاکہ وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کے ویژن ستھراپنجاب کے تحت زیادہ سے  شجرکاری کرکے ہم اپنے صوبے کو خوب سے خوب تر بنائیں گے۔لہذاہرشخص کو اپنے حصے کاایک ایک پودالگاناہوگا۔

ڈپٹی کمشنرنارووال نے مہم کے آغازکے موقع پرمحکمہ جنگلات کے افسران پر زور دیا کہ وہ عام آدمی میں درخت لگانے اور ان کی حفاظت کرنے کا شعور اجاگر کریں تاکہ لگائے گئے درختوں کو ضائع ہونے سے بچایا جا سکے۔

 اس موقع پر سب ڈویژنل فارسٹ آفیسرنارووال علی عباس نےبتایا کہ عام شہریوں کو محکمہ جنگلات کی نرسریوں سے انتہائی معقول قیمت پر پودے فراہم کئےجارہے ہیں جبکہ محکمہ تعلیم اور صحت کو یہ پودے مفت فراہم کر رہے ہیں تاکہ سکولوں ،کالجوں اور مراکز صحت پر زیادہ سے زیادہ درخت لگائے جا سکیں۔

ڈی ایس او رانااصغرعلی،ڈی آئی اواحسان الحق چوہدری،پی ایس جاویدنسیم   ودیگر بھی اس موقع پرموجودتھے۔