سینٹ الیکشن میں پر امن اور جمہوری ماحول برقرار رکھنے پر تمام سیاسی جماعتوں کے کردار قابل ستائش ہیں ،وزیر اعلیٰ بلوچستان

15

 کوئٹہ،14مارچ (اے پی پی )وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے  پر امن ماحول میں سینٹ انتخابات کے انعقاد پر اطمنان کا اظہار کیا، انہوں نے کہا کہ سینٹ الیکشن میں پر امن ماحول اور جمہوری ماحول برقرار رکھنے پر تمام سیاسی جماعتوں کے کردار قابل ستائش ہیں۔

 وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ آئندہ بھی اسی طرح بلو چستان میں اس کلچر کو فروغ دیا جا ئے گا ،  پہلی دفعہ ایسا لیکشن ہوا ہے کہ جس پر کوئی انگلی نہیں اٹھا سکتا ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ  نو منتخب سینٹرز کو انکی کامیابی پرمبارکباد پیش کرتا ہوں اور  امید ہے کہ نومنتخب سینٹرزایوان بالا میں بلوچستان کی آواز بلند کریں گے۔