پولٹری ایسوسی ایشن ماہ مقدس میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے گوشت کی قیمتوں میں مزید کمی لائے، بلال یاسین

22

لاہور، 18 مارچ ( اے پی پی ): وزیر خوراک پنجاب بلال یاسین کی زیر صدارت لائیوسٹاک کمپلیکس میں اہم اجلاس منعقد ہوا ۔وزیر خوراک پنجاب نے مرغی کے گوشت کی بڑھتی قیمتوں پر اظہار تشویش کیا اور کہا کہ پولٹری ایسوسی ایشن ماہ مقدس میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے گوشت کی قیمتوں میں مذید کمی لائے، ضلعی انتظامیہ مارکیٹ میں گوشت کی قیمتوں اور کوالٹی پر سخت چیک رکھیں، بلال یاسین نے کہا کہ گراں فروشوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے،قانون کی خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں کے خلاف پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اور محکمہ لیبر ایکشن لے، انہوں نے کہا کہ گوشت کی قیمتوں کا روزانہ کی بنیاد پر جائزہ لیا جائے، گراں فروشی ناقابل قبول ہے، کابینہ کمیٹی سے ملاقات میں رمضان بازاروں میں مرغی کے گوشت پر 25 روپے فی کلو رعایت کا اعلان ہوا، اوپن مارکیٹ میں 10 روپے فی کلو کمی کا اعلان کیا گیا تھا، عمدرآمد یقینی بنایا جائے، پولٹری ایسوسی ایشن نمائندگان نے وزیر خوراک کو یقین دہانی کروائی کہ مرغی کا ریٹ کم کرنے کیلئے ضروری اقدامات اٹھائیں گے۔اجلاس میں سیکرٹری لائیوسٹاک، کمشنر لاہور اور ڈپٹی کمشنر لاہور سمیت پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن، پولٹری ٹریڈرز ایسوسی ایشن اور فارمز ایسوسی ایشن کے نمائندگان شریک ہوئے ۔