کوئٹہ :سینیٹ انتخابات 2024کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل جاری

21

 

کوئٹہ:18مارچ ( اےپی پی ) سینیٹ انتخابات 2024کےلیےکاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل جاری ہے۔سینیٹ میں بلوچستان کی مجموعی طورپرگیارہ خالی نشستیں ہیں جن میں سےسات جنرل نشستیں ہیں جبکہ خواتین اورٹیکنوکریٹس کی دودونشستوں پرانتخابات کیلئےریٹرننگ آفیسرکی جانب سےکل سےکاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل جاری ہے۔

اب تک 10 امیدواروں کےکاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل کرلی گئی ہےجن میں انوارالحق کاکڑ،حسین اسلام،نسیم الرحمان ،جان بلیدی مولاناعبدالواسع،حشرت،حسنہ،قاری رحمت اللہ،میرچنگیزخان جمالی،ماہ زیب شامل ہیں۔