فیصل آباد،18 مارچ(اے پی پی ): وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات پرفیصل آباد ڈویژن میں نگہبان رمضان پیکج پر تیزی سے عملدرآمد جاری ہے۔مزید 38 ہزار 364رمضان راشن پیکٹس مستحقین کی دہلیز پر فراہم کئے گئے جبکہ چاروں اضلاع میں مجموعی طور پر 4لاکھ 36ہزار 623 خاندانوں میں راشن پیکٹس تقسیم کئے جاچکے ہیں۔نگہبان رمضان پیکج کا ڈویژن میں 53.78فیصد ہدف مکمل ہوگیا ہے۔