سکھر،19مارچ(اے پی پی):ڈپٹی کمشنر فیاض مہیسر نے اسسٹنٹ کمشنر،مختیار کار،بیوروآف سپلائی و دیگر افسران ہمراہ کے شہر کے مختلف بازاروں، گھنٹہ گھر،سبزی مارکیٹ،فروٹ مارکیٹ،گوشت مارکیٹ،اناج بازار،پان منڈی سمیت دیگر مختلف علاقوں کا دورہ کیا، دکانوں پر سرکاری ریٹ لسٹ واضح طور پر آویزاں نہ کرنے والے اور زائد نرخ پر اشیاءخوردونوش فروخت کرنے والے دکانداروں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے ان پر بھاری جرمانے عائد کئے اور انہیں سختی سے احکامات جاری کئے کے ماہ رمضان المبارک میں کسی کو بھی خود ساختہ طور پر مہنگے داموں اشیائے خوردونوش کی فروخت کرنے کی ہر گز اجازت نہیں دیں گے۔
ڈی سی نے اسسٹنٹ کمشنرز سمیت دیگر افسران کو بھی ہدایات جاری کیں کہ روزانہ کی بنیاد پر ناجائز منافع خوری کی روک تھام کے لئے مکمل مانیٹرنگ کریں اور انہوں نے شہریوں کو بھی درخواست کی کوئی بھی دکاندار سرکاری نرخ نامے سے زائد نرخ پر کوئی بھی چیز فروخت کرے تو اس کی شکایات شکایتی سیل پر درج کروا کر اس کی نشاہدہی کریں تاکہ اس کے خلاف بھرپور کارروائی کی جائے۔