سیالکوٹ؛ ایڈیشنل آئی جی پنجاب ٹریفک مرزا فاران بیگ کا پولیس ڈرائیونگ سکول کا افتتاح

34

سیالکوٹ، 19 مارچ (اے پی پی ): ایڈیشنل آئی جی پنجاب ٹریفک مرزا فاران بیگ نے سیالکوٹ کا دورہ کیا اور  ٹریفک پولیس ڈرائیونگ سکول کا افتتاح کیا۔

ایڈیشنل آئی جی پنجاب ٹریفک کو  پولیس کے چاقو چوبند دستے نے سلامی دی اور انہوں نے ڈرائیونگ کورس مکمل کرنے والی لیڈیز میں سرٹیفکیٹ تقسیم کیے۔اس موقع پر اے آئی جی پنجاب نے پہلی دفعہ سمبڑیال میں لیڈی ٹریفک وارڈن سائمہ شہزادی کو سیکٹر انچارج تعینات کر دیا، درجہ اول سرٹیفکیٹ اور نقد انعام دیا۔

 اے آئی جی پنجاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیالکوٹ میں پہلی دفعہ لیڈی سکواڈ فیلڈ میں تجاوزات کے خلاف اور ٹریفک کی روانی کے لیے کام کرے گا،ضلع سیالکوٹ میں ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔

بعد ازاں ایڈیشنل آئی جی پنجاب نےپولیس کانفرنس روم میں ٹریفک پولیس کے افسران و جوانوں سے میٹنگ کی، ان کے مسائل سنے اور فوری حل کے لیے احکامات جاری کیے اور ڈیوٹی بارے بریفنگ دی۔