کوئٹہ21،مارچ(اے پی پی):سیکرٹری جنگلات عبد الروف بلوچ نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی سے پاک کرنے کے لیے جنگلات کی اہمیت سے متعلق شعور اجاگر کرنا ہیں رواں سال یہ دن موسمیاتی تبدیلی کے عنوان کے تحت منایا جا رہا ہے ہمارے روز مرہ زندگی میں ہر چیز کا بالوسط یا بلا واسطہ تعلق جنگلات سے ہوتا ہیں اور ہمیں درکار آکسیجن کا تعلق بھی جنگلات سے ہیں ۔ان خیلات کا اظہار عالمی یوم جنگلات کے موقع پر سردار بہادر خان وومن یونیورسٹی میں منعقد تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا اس موقع پر وائس چانسلر سردار بہادر خان وومن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ناہید حسن ،ڈپٹی کنزرویٹر جنگلات کوٹیہ سٹی محمد فؤاد ،کمیونٹی ڈویلپمنٹ سپشلسٹ جلیل اغا۔ اور دیگر نے شرکت کی، سیکرٹری جنگلات عبد الروف بلوچ نے کہا کہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کے پر ہجوم معاشرے میں شجر کاری نہایت ہی ضروری ہے تاکہ وہاں کلائمٹ چینچ کی وجہ سے ہونے والی گرمی اور ماحولیاتی آلودگی میں کمی آسکے حکومتی سطح پر صوبے بھر میں شجر کاری مہم بڑے زور شور سے جاری ہیں اور ہزاروں کی قریب درخت صوبے بھر کے مختلف اضلاع میں لگائے گئے ہے ۔اس موقع پر دیگر مقررین نے کہا کہ حکومت کے ساتھ ساتھ عوام پر بھی یہ زمہ داری ہے عائد ہوتی ہے کہ وہ جنگلات کا تناسب برقرار رکھنے کے لیے اپنے آپنے علاقوں میں شجر کاری کریں اور جنگلات کی حفاظت ، ماحولیات کے تحفظ اور جنگلی حیات کو نصاب تعلیم کا حصہ بنانا ضروری ہے تاکہ ہمارے آنے والے نسلیں جنگلات کی اہمیت کو سمجھیں اور ان کی حفاظت کر سکیں ، پروگرام میں محکمہ جنگلات حکومت بلوچستان کی طرف سے ایک آگاہی واک کا بھی اہتمام کیا گیا۔