عالمی یوم جنگلات کے موقع پر صوبہ پنجاب کی سب سے بڑی شجرکاری، ایک منٹ میں ایک لاکھ نوہزار پودے لگانے کا ریکارڈ قائم

10

لاہور،21 مارچ ( اے پی پی): عالمی یوم جنگلات کے موقع پر صوبہ پنجاب کی سب سے بڑی شجرکاری، ایک منٹ میں ایک لاکھ نوہزار پودے لگانے کا ریکارڈ قائم کر دیا گیا ۔

صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ نے  چھانگا مانگا جنگل میں پودا لگا کر شجرکاری مہم کا افتتاح کیا۔ 13ہزارطلبا وطالبات نے ایک منٹ میں نوے ایکڑ پر ایک لاکھ نو ہزار پودے لگائے ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر ملک صہیب احمد بھرتھ نے کہا کہ ہر شہری “درخت لگائیں پاکستان کے لیے” مہم کو کامیاب بنائے۔ فضائی الودگی،ماحولیاتی الودگی و گرین ہاوس گیسسز کا خاتمہ کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔آنے والی نسلوں کو تندرست اور صحت مندانہ ماحول فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شجرکاری سے زمین کا درجہ حرارت اور موسمیاتی تبدیلیاں کنٹرول میں رہیگی ،پنجاب حکومت شجرکاری کرنے اور  فضائی آلودگی کے خاتمہ کے لیے کوشاں ہے اس سلسلے میں        پنجاب بھر کی سڑکوں کے اطراف میں محکمہ جنگلات کے ساتھ ملکر پودے لگائیں گے۔