سیاسی رہنماؤں کی جام کمال خان کو وزارت تجارت کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد

27

اسلام آباد، 22 مارچ(اے پی پی):سیاسی رہنماؤں نے جام کمال خان کو وزارت تجارت کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی ۔بلوچستان کے سابق وزیر اعلیٰ اور نیشنل پارٹی کے صدر عبدالمالک بلوچ، اپنے ایم این ایز اور ایم پی ایز کہ ہمراہ وزیر تجارت جام کمال کو مبارک دینے ان کے افس پہنچے۔ایم کیو ایم کے کنوینر خالد مقبول صدیقی، پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل- این) کے صدر جعفر خان مندوخیل سمیت کئی اہم شخصیات نے بھی شرکت کی۔سابقہ سینیٹر میر کبیر احمد محمد شاہی، ، سابقہ وزیر داخلہ سندھ بریگیڈیئر ریٹائرڈ حارث نواز اور ڈاکٹر حسین اسلام نے بھی وفاقی وزیر تجارت سے ملاقات کی۔

سیاسی شخصیات نے وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان سے بشکریہ ملاقات کی اور انہیں وزیر تجارت کے طور پر ان کی حالیہ تقرری پر مبارکباد دی۔ملاقات نے سیاسی منظر نامے میں تعاون کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے بات چیت اور نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔