حب،23 مارچ(اے پی پی ):گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول حب میں ڈپٹی کمشنر منیر احمد موسیانی،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر حبیب اللّٰہ برادیہ کی خصوصی ہدایت پر پیس پروجیکٹ پاکستان اور 23 مارچ یوم پاکستان کے سلسلے میں پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔جس کے مہمان خاص ڈپٹی کمشنر منیر احمد موسیانی،ایف سی کے کرنل حارث اور اسسٹنٹ کمشنر سید سمیع اللہ تھے۔
تقریب کے منتظمین ہیڈ ماسٹر رفیق بلوچ تھے پروگرام میں سرکاری افیسران اور علاقہ معتبرین اساتذہ کرام اور طلبا کی بڑی تعداد نے شرکت کیا جس میں وطن عزیز کے حصول کے لیے ہمارے اسلاف کی لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اسکول ہذا کے طلبہ نے ملی نغمے اور تقاریر پیش کیں۔
امن و استحکام اور افواج پاکستان کی ملک و ملت کے لئیے لا زوال قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر اساتذہ کرام اور دیگر شرکاء نےموضوع کی مناسبت سے تقاریر کیں۔ آخر میں وطن عزیز کی سلامتی اور امت مسلمہ کے لیے دعا فرمائی گئی۔ تقریب کے اختتام پر ریلی کا انعقاد کیا گیا جو کہ ہائی اسکول حب سے شروع ہو کر لسبیلہ پریس کلب تک اختتام پزیر ہوا۔