گلگت؛ یوم پاکستان پر یادگار شہداء چنار باغ میں پرچم کشائی تقریب، گورنر سید مہدی شاہ کی شرکت

20

گلگت،23مارچ (اے پی پی):یوم پاکستان کے خصوصی موقع پر یادگار شہداء چنار باغ گلگت میں پرچم کشائی کی  تقریب منعقد ہوئی۔ گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے اس موقع پر قومی پرچم لہرایا ۔  اس موقع پر گلگت بلتستان پولیس کے چاقو و چوبند دستے نے سلامی دی۔ زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے افراد نے اس تقریب میں شرکت کی ۔اس دوران گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے یادگار شہداء پر حاضری دی ، پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔