وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا  پنجاب بھر میں 50ہزار سولر سسٹم دینے کا اعلان

47

لاہور،26 مارچ( اے پی پی ): وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت سولر ہوم سلوشن کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا ۔سیکرٹری انرجی نے بریفنگ دی “وزیر اعلیٰ روشن گھرانہ پروگرام ، بل سے نجات روشنی کے ساتھ” کے انقلابی پروگرام کا آغاز ،وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب بھر میں 50ہزار سولر سسٹم دینے کا اعلان کر دیا۔

وزیر اعلیٰ روشن گھرانہ پروگرام کے تحت پہلے مرحلے میں 100 یونٹ والے 50ہزار پروٹیکٹڈ صارفین کو قرعہ اندازی سے سولر سسٹم دئیے جائینگےایک کلو واٹ والے سولر سسٹمز کی تنصیب کے فوری اقدامات شروع کرنے کا حکم سولر سسٹم میں اعلی سولر پلیٹ ، انورٹر ،بیٹری اور دیگر سسٹم شامل ہوگا۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے جدید ترین ٹیکنالوجی کا سولر سسٹم لانے کی ہدایت کی اور کہا کہ پہلے فیز میں 100 یونٹ تک استعمال کرنے والے 50 ہزار پروٹیکٹڈ صارفین کو سولر سسٹم فراہم دئیے جائیں گےاور گھریلو صارفین کیلئے سولر سسٹم کا دائرہ کار بتدریج بڑھایا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ بتدریج پنجاب کے دیگر  صارفین کو ہوم بیسڈ سولر سسٹم فراہم کئے جائیں گے۔ پہلے مرحلے میں پروگرام کیلئے 12.6 ارب روپے مختص کئے جائیں گے۔

 صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ زاہد بخاری، سابق سینیٹر پرویز رشید، ایم پی اے ثانیہ عاشق،چیف سیکرٹری، چیئرمین پی اینڈ ڈی، سیکرٹریز انرجی،خزانہ،چیف ایگزیکٹو آفیسر پی پی ڈی سی ایل، منیجنگ ڈائریکٹر پی پی ڈی بی اور دیگر حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔