سینٹ انتخابات میں اتفاق رائے سے امیدواروں کی کامیابی قومی سیاست میں مثبت روایت ثابت ہوگی،وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

13

کوئٹہ 26 مارچ (اے پی پی)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی سربراہی میں پاکستان پیپلز پارٹی اور اتحادی جماعتوں کے اراکین صوبائی اسمبلی کی جماعت اسلامی کے صوبائی سیکرٹریٹ آمد،جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مولانا عبدالحق ہاشمی و دیگر عہدیداروں سے ملاقات کی۔

 ملاقات میں وزیراعلیٰ بلوچستان اور اراکین صوبائی اسمبلی نے جماعت اسلامی کی صوبائی قیادت سے سینٹ انتخابات سے متعلق تبادلہ خیال کیا ۔

اس موقع پر وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان میں تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ لیکر چلنے کے خواہاں ہیں اور سینٹ انتخابات میں اتفاق رائے سے امیدواروں کی ۔

کامیابی قومی سیاست میں مثبت روایت ثابت ہوگی وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پاکستان اور بلوچستان کی ترقی کے لئے ہم سب کو مل کر اپنا کردار ادا کرنا ہے۔