اسلام آباد، 27 مارچ (اے پی پی):انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے دو رکنی وفد نے چیمپیئنز ٹرافی کے انتظامات کا جائزہ لینے کے حوالے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کا دورہ کیا۔
وفد نے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کے مختلف انکلوژر کا دورہ کیا جہاں پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام نے وفد کو پنڈی اسٹیڈیم کے انتظامات اور تیاریوں سے آگاہ کیا اور آئی سی سی وفد کو سیکیورٹی انتظامات پر بریفنگ دی گئی۔
آئی سی سی وفدسینئر منیجر و ایونٹ آپریشنز سارا ایڈگراور منیجر عون زیدی پر مشتمل تھا۔وفد آج بروز بدھ محسن نقوی سے بھی ملاقات کرے گا۔وزیر داخلہ و چیئرمین پی سی بی محسن نقوی وفد کو چیمپینز ٹرافی کی تمام تیاریوں سے آگاہ کریں گے۔
آئی سی سی وفد نے نیشنل بینک کرکٹ اسٹیڈیم، قدافی اسٹیڈیم لاہور کابھی دورہ کیاتھا۔